سیٹھ کبیر

خانزادہ برادری کی اگر خدمت کی بات کی جائے تو اس میں فخر خانزادہ سیٹھ کبیر احمد خانزادہ صاحب کا نام سر فہرست لیا جاتا ہے ۔ آپ ایک نہایت ایماندار اور برادری کے ساتھ مخلص تھے۔ آپ نے قیام پاکستان کے بعد پوری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جو کہ ایک رابطے کا زریعہ بنی ۔ انجمن خانزادہ راجپوت رجسٹرڈ پاکستان کی بنیاد رکھی اور ہر شہر گاوں میں جاجا کر تنظیم سازی کی اور برداری کے لیے جماعت خانوں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا۔ برادری کے باہمی تعاون سے ہی حیدرآباد میں خانزادہ ہاسٹل کی تعمیر کی ۔ آپ نے ہی برادری میں سیاسی و سماجی شعور بیدار کیا اور برادری کو متحد کر کے عظیم کارنامہ سر انجام دیا ۔ آپ کی شخصیت اور خدمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے